ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیرانتظام بین الاقوامی کانفرنس 29 اکتوبر کو شروع ہو گی

133
Abbottabad University of Science and Technology

ایبٹ آباد۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ ہیلتھ اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز کے زیرانتظام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 29 اکتوبر کو شروع ہو گی۔ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن کی سربراہی میں کانفرنس کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایم ایل ٹی ڈاکٹر اعظم حیات، شعبہ مائیکروبیالوجی، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، شعبہ ایم ایل ٹی، شعبہ بائیو کیمسٹری، شعبہ کیمسٹری، شعبہ سائیکالوجی کے سربراہان و فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اور کانفرنس کی تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمن نے تمام فیکلٹی ممبران کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد طلباءمیں علمی شعور کو اجاگر کرنا ہے جس کے فوائد دیرپا ثابت ہوں گے، اس میں علمی سیشن کا مقصد طلباءکے اس تعلیمی دور کو ان کیلئے سود مند بنانا ہے۔کانفرنس میں یورپ کے سکالرز کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کے بھی سکالرز شرکت کریں گے، انشاءاﷲ آپ کی محنت اور لگن اسی طرح جاری رہی تو وہ کانفرنس سے قبل ہی آپ کو اس کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہیں، چونکہ کانفرنس کا مقصد ہی طلباءکو جدید علمی معلومات فراہم کرنا ہے جو طلباءکی علمی سرگرمیوں میں اہمیت کی حامل ہے۔