ایبٹ آباد،سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر کی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ،متعدد گاڑیوں پر جرمانے عائد

97
Checking of public transport
Checking of public transport

ایبٹ آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر ایبٹ آباد محمد انور خان نے اندرون شہر سمیت دیگر شہروں کو ایبٹ آباد سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کےلئے چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ محمد انور خان نے گزشتہ روز مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کو روک کر گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعدد گاڑیوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فٹنس پر سمجھوتہ مسافروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، یہ کسی پبلک ٹرانسپورٹ کو مسافروں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، سی این جی کٹس اور سلنڈر کی چیکنگ باقاعدگی کے ساتھ کروائی جائے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں آلودگی میں اضافہ کا سبب بن رہی ہیں، مالکان فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی سی این جی فٹنس سمیت بہترین گیس سلنڈر کا انتخاب کریں، ہم کسی صورت ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔