27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد،نجی سکول میں ری سائیکل کرافٹ بنانے کا مقابلہ، 25 سکولوں...

ایبٹ آباد،نجی سکول میں ری سائیکل کرافٹ بنانے کا مقابلہ، 25 سکولوں کے طلبانے حصہ لیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 7 مئی (اے پی پی):نجی سکول ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج (گرلز کیمپس) ایبٹ آباد میں سٹریم سی ری سائیکل کرافٹ بنانے کا مقابلہ منعقد ہوا۔ یہ مقابلہ ” محبت کے ساتھ ری سائیکل کریں“ تھیم کے تحت منعقد کیا گیا، مقابلے میں25 سکولوں کے گریڈ 1 سے 3 تک کے طلبا نے حصہ لیا ۔ مقابلہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ضائع شدہ مواد کو دوبارہ تصور کریں اور تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کے ذریعہ انہیں نیا بنائیں ۔

اس مقابلے نے ایک پرکشش تعلیمی تجربہ کے طور پر کام کیا جس نے تھرڈ جنریشن کو تقویت بخشی۔ پینل میں شہنیلا سلیم، مصباح الرحمن اور لیلیٰ شامل تھیں۔ شرکا نے طلبہ کی ذہانت اور کوششوں کو سراہا۔ مقابلے میں ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج گرلز کیمپس ایبٹ آباد اور دبئی انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مانسہرہ پبلک سکول ٹھہرا نے دوسری اوربرائٹ فیوچر اکیڈمی ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

حوصلہ افزائی کا انعام پیس گروپ آف سکول اینڈ کالجز سلک کیمپس ایبٹ آباد اور رومی لرننگ انٹرنیشنل سکول ایبٹ آباد کے حصہ میں آیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593790

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں