ایبٹ آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی):ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان نے نتھیاگلی اور ضلع میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لئے مزید نفری تعینات کر دی۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایت پر ایبٹ آباد ٹریفک دفتر سے 3 موبائلز ہر روز ڈی ایس پی ٹریفک مدثر ضیا کی نگرانی میں صبح 10 بجے نتھیاگلی اور ڈونگا گلی جا کر ٹریفک ڈیوٹی کریں گی۔ اضافی نفری کا یہ سلسلہ 19 اگست تک جاری رہے گا۔