ایبٹ آباد۔ 2 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کوٹھیالہ احسن شکور نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم حسیب سکنہ بیگہ کوٹ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف زیر دفعہ 4/3 فائرنگ ایکٹ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں، ایسا کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔