ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III شمیم ﷲ نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے

59

ایبٹ آباد۔ 20 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے ”گڈ گورننس۔ عوام دوست اقدامات“ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III شمیم ﷲ نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کے مسائل حل کرنا ہے، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے متعلق جو مسائل بھی ہمارے سامنے پہنچ رہے ہیں ان کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

البتہ کچھ مسائل محکموں سے متعلق ہوتے ہیں تو اس پر ہم متعلقہ محکمہ کو آگاہ کرتے ہیں جس پر وہ محکمہ کارروائی عمل میں لاتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شمیم ﷲ کا کہنا تھا کہ محکمہ مالیات سمیت دیگر صوبائی محکموں کے حوالہ سے لوگوں کو درپیش شکایات کو دور کیا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے مسائل ہم سے شیئر کریں تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔