ایبٹ آباد۔ 7 جون (اے پی پی):ٹرانسپورٹرز نے لین دین تنازعہ پر یونین کونسل بیروٹ کے ٹرانسپورٹر کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ مقامی ٹرانسپورٹرز نے گاڑی جلانے پر احتجاج کرتے ہوئے ملاچھ باسیاں کے مقام سے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، جس سے مظفرآباد، باغ، نمبل اور بکوٹ سے راولپنڈی جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
مقامی افراد اور مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز آپس کے لین دین کے معاملات اڈوں پر حل کریں، سڑکیں بلاک کر کے عوام اور سکول کے بچوں کے مشکلات پیدا نہ کریں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی شاہراہ اور گزرگاہوں کو اپنے مفادات کیلئے بند کرنے کی ہر گز کسی کو بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔