ایبٹ آباد، پولیس نے رینٹ کی گاڑیاں ٹیمپر کر کے فروخت کرنے والےملزم کو گرفتار کر لیا

87
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 8 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد کی سٹی پولیس نے رینٹ پر گاڑیاں لےکر انہیں ٹیمپر کر کے دھوکہ دہی سے آگے فروخت کرنے والے پٹن کلاں کے رہائشی ملزم عقیل احمد کو پھل گلاب روڈ منڈیاں سے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کے احکامات اور ایس ایس پی طاہر اقبال خان کی خصوصی دلچسپی پر سٹی پولیس نے 31 اگست 2024ءکو مقدمہ علت 691 جرم 471/468/420/419 میں ملوث ملزم عقیل احمد ولد محمد حمید سکنہ پٹن کلاں حال پھل گلاب روڈ منڈیاں کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مختلف شو رومز سے رینٹ پر گاڑیاں حاصل کر کے ان کو ٹیمپر کر کے آگے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے فروخت کرتا تھا اور مقدمہ علت بالا میں نامزد تھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن طاہر اقبال خان کی جانب سے تمام شو روم مالکان کو گاڑیاں رینٹ پر دینے والوں کو انتباہ جاری کیا کہ نوسرباز اور دھوکہ بازوں سے محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔