24.4 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںایتھوپیا اور پاکستان کا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے...

ایتھوپیا اور پاکستان کا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے جمعہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر سفیر نے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کو ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کی جانب سے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانےاور ملک میں جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے وسیع تجربے اور معیار کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایتھوپیا اپنے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے ان تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

سفیر نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اور پائیدار تعلقات استوار کرنے میں تعلیمی سفارتکاری کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے سفیر کو ادارہ جاتی روابط کو آسان بنانے اور ایتھوپیا کے طلباء کو پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایچ ای سی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے یہ کہا کہ ایتھوپیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام کو 23 سے 25 جون کو رباط مراکش میں ہونے والے چھٹے وائس چانسلرز فورم میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں