ایتھوپیا میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے کل جمعہ تک درخواستیں طلب

101
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پانچویں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کے لئے کل جمعہ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش ایتھوپیا میں 15جنوری سے 17جنوری تک جاری رہے گی جس میں دلیہ ، دالیں ، مصالہ جات ، کھجوریں ، چاول ، انڈے ، خشک میوہ جات ، تیل ، چاکلیٹ پروڈکٹس ،سنیک فوڈ ،روایتی مٹھائیاں ،

آئس کریم ، بسکٹ ،پھل ، سبزیاں ، فروزن فوڈ، سی فوڈ،کافی، چائے،مشروبات ، بیوریجز، گلابی نمک، ٹیکسٹائل ، سرجیکل آلات ، کاسمیٹکس ، تاریں ، لوہا ، سٹیل ، ٹرانسفارمر ، فرنیچر ، کیمیکلز ، پینٹس، زرعی مشینری اور بیکنگ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔