23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایتھوپیا میں تنازعات اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے امدادفراہم کر...

ایتھوپیا میں تنازعات اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے امدادفراہم کر رہے ہیں،اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔8ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ افریقی ملک ایتھوپیا میں تنازعات اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے تمام چیلنجز کے باوجود امدادفراہم کر رہے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور(اوسی ایچ اے)نے بتایا کہ ایتھوپیا کے شمالی اور دور دراز علاقوں میں تنازعات کے باعث اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیاں متاثرہو رہی ہیں۔او سی ایچ اے نے کہا کہ ٹیگرے اور بعض ملحقہ علاقوں میں تنازعات اور عدم تحفظ کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 اگست کے بعد ٹیگرےمیں کوئی امدادی سامان نہیں پہنچا نیز زراعت کے لیے اضافی کھاد کی فراہمی کو بھی روکا جا رہا ہے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ دارالحکومت ادیس ابابا اور ٹیگرے کے دارالحکومت میکلے کے درمیان اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی فضائی سروس کی پروازوں کو 25 اگست کوروک دیا گیا تاہم تمام چیلنجز کے باوجود ٹیگرے کو انسانی امداد اور کھادوں کی تقسیم جاری رکھیں گے۔ ایتھوپیا کے خشک سالی سے متاثرہ مشرقی اور جنوبی علاقوں کے 16 ملین سے زیادہ افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور رواں سال ان علاقوں میں 8 ملین سے زیادہ افراد کو خوراک فراہم کی گئی ہے جس میں 1.4 ملین خوراک، 2.9 ملین زرعی امداد اور 2.5 ملین لیٹر پانی، صفائی اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے شراکت دار ایتھوپیا کے مغربی علاقے بینیشنگول گومز میں مقامی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو پانی، صفائی کا سامان اور حفظان صحت کی خدمات، پناہ گاہیں، خوراک دیگر روزمرہ سامان کی کٹس فراہم کیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=326225

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں