ایتھوپیا کے علاقہ تیگرےمیں قانون کی حکمرانی کی فوری بحالی اور مفاہمت کی کوششوں کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

79
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل

اقوام متحدہ۔8دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہاہے کہ مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے علاقہ تیگرے میں قانون کی حکمرانی کی فوری بحالی اور انسانی حقوق کے مکمل احترام سمیت انسانی ضروریات تک بلا رکاوٹ رسائی اور مفاہمت کی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےاس بات پر زور دیا ہے کہ تیگرائے میں قانون کی حکمرانی کی بحالی ،انسانی حقوق کے مکمل احترام کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی ، ایک جامع مفاہمت کو فروغ دینے،عوامی خدمات کی از سر نو فراہمی اور غیر متزلزل انسانی ضروریات تک رسائی کی ضمانت ضروری ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا کہ اقوام متحدہ تیگرے مسئلے کے پائیدار اور پرامن حل کی افریقی یونین کی قیادت میں کوششوں کی حمایت کی مکمل یقین دہانی کراتا ہے اور یہی نہیں ہم پناہ گزینوں، بے گھر افراد اور دبائو کا شکار تمام افراد کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کرنے کے لئے بھی پوری طرح پرعزم ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل تیگرے میں امن و اامان کے قیام کی کوششوں کے طور پر اقوام متحدہ کے نمائندوں سمیت علاقائی لیڈرز اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد تک بھی یہ پیغام پہنچاتے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ تیگرےمیں حکومتی فورسز اور تیگرائے کی باغی فورسز کے مابین لڑائی جاری ہے۔