ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

120

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی نے قومی ترقی کے فروغ بذریعہ تعلیم اور معاشرتی بیداری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کر نے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر جمعہ کو منعقدہ تقریب میں رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد جبکہ ایثار ٹرسٹ کے صدر سیّد محمد بلال نے یادداشت پر دستخط کیے۔

تقریب میں ڈائریکٹر رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی ڈاکٹر راشد آفتاب، یونس شیخ، محمد امجد قریشی اور محمد عامر بھی مو جو د تھے۔