ایجوکیشن ایکسپو طلباء کیلئے پاکستان اور بیرونِ ملک جدید ترین تعلیمی مواقع اور ملازمتو ں کے بارے میں بہترین پلیٹ فارم ہے، رجسٹرار سرسید یونیورسٹی

5

کراچی۔ 24 جون (اے پی پی):سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور(ر)سید سرفراز علی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہ دو روزہ نیوز ایجوکیشن ایکسپو میں سرسید یونیورسٹی کے سٹال کا دورہ کیا اور طلبا ء کی مہارت اور علم پر مبنی صلاحیتوں ں کو سراہا ۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی نے کہاہے کہ ایجوکیشن ایکسپو طلبا

اساتذہ، والدین اور ماہرینِ تعلیم کے لئے پاکستان اور بیرونِ ملک جدید ترین تعلیمی مواقع اور ملازمتو ں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو سب سے بڑا ور موثر بین الاقوامی ایونٹ ہے جو اعلی تعلیم کے سفر کو تقویت دینے کے لئے دنیا بھر کے سینکڑوں پروفیشنلز کو یکجا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب آنے والی نسلوں کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے عزم کی ایک قابلِ قدرمثال ہے اور نوجوانوں کو ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ایک چھت کے نیچے موجود ملک کی ممتاز جامعات سے حاصل کردہ معلومات سے استفادہ کریں۔