ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے لیے حکومتی ترجیحات پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنائے جائے، ڈپٹی کمشنربھکر

86

بھکر۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمداشرف کی زیر صدارت ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں ایجوکیشنل سسٹم کی بہتری کیلئے حکومت پنجاب نمایاں اقدامات اٹھا رہی ہے۔ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کیلئے حکومتی ترجیحات پر سو فیصد عملدآمد یقینی بنایاجائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھرکے سکولوں کے انتظامی امور کی احسن طریقے سے تکمیل سے متعلق ماسٹر پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔