ایدھی فائونڈیشن کا کوئی امدادی سامان کسٹم میں نہیں پھنسا، فیصل ایدھی نے سوشل میڈیا پر زیر بحث امپورٹڈ ریسکیو بوٹ پر ڈیوٹی ادائیگی کا معاملہ 2020کا ہونے کی تصدیق کی ہے ، مفتاح اسماعیل

133
پاکستان نے کمرشل بینکوں اور یورو بانڈز کے قرضہ دینے والے اداروں سے کوئی ریلیف مانگا ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایدھی فائونڈیشن کا کوئی امدادی سامان کسٹم میں نہیں پھنسا ہے، سوشل میڈیا پر زیر بحث امپورٹڈ ریسکیو بوٹ پر ادا کی جانے والی ڈیوٹی کا معاملہ 2020کا ہے جس کی فیصل ایدھی نے تصدیق کی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابھی فیصل ایدھی سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایدھی کا کوئی امدادی سامان کسٹم میں نہیں پھنسا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر بحث امپورٹڈ ریسکیو بوٹ پر ادا کی جانے والی ڈیوٹی کے بارے میں استفسار پر فیصل ایدھی نے تصدیق کی کہ یہ معاملہ2020 کا ہے۔