تہران ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ایرانی جنوب مغربی صوبہ خزستان میںہفتہ کو فوجی پریڈ میں دہشت گرد حملہ میں کم از کم 8 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ایران کے نیم سرکاری میڈیا نے صوبہ کے نائب گورنر علی حسین حسین زادے کے حوالہ سے بتایا کہ 8 سے 9 فوجی حملہ میں شہید ہوئے ہیں جبکہ 20 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے ۔