تہران ۔4ستمبر (اے پی پی):ایک ایرانی تجارتی جہاز کےڈوبنے کے باعث6افراد جاں بحق ہوگئے۔ ارنا نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ "رباختر ون”امی ایرانی جہاز جس کے عملے کے چھ ارکان ایرانی اور بھارتی شہریت رکھتے تھے، جاں بحق ہوگئے۔
مزید کہا گیا کہ یہ جہازکویتی پانیوں میں ڈوب گیا جب وہ ایرانی بندرگاہ سے آگے سمندر میں جا رہا تھا۔تاہم ایران اور کویت کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایرانی جہاز کے عملے کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیا ہے۔