19.4 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہیے ،امریکی مشیر

ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہیے ،امریکی مشیر

- Advertisement -

واشنگٹن۔24مارچ (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے لیے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے اس طرح دستبردار ہو کہ اسے پوری دنیا دیکھے۔مشیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سلسلے میں کہہ چکے ہیں کہ یہ مرحلہ اب سر پر آرہا ہے۔

تمام آپشنز ٹیبل پر موجود ہیں، اس لئےیہ وقت ہے کہ ایران جوہری پروگرام سے الگ ہو جائے اور جوہری پروگرام کی خواہش سے دستبردار ہوجائے۔امریکا کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے اعلیٰ ترین عہدے دار علی خامنہ ای تک پہنچنے کے خواہاں ہیں تاکہ جوہری پروگرام پر معاہدہ ہو اور جنگی کارروائی سے بچا جا سکے، کیونکہ ہر مسئلے کے حل کے لئے ہم فوجی قوت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

- Advertisement -

ہم نے ایران کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے اشارے دے دیے ہیں، اگر ہم نے یہ مقاصد مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے حاصل کر لئے تو صحیح جگہ پر پہنچ سکتے ہیں ، اگر ایسا نہ کر سکے تو اس کے بعد کوئی بہتر متبادل ہمارے سامنے نہیں ہے۔واضح رہےکہ امریکاسمیت دنیا کے پانچ دوسرے اہم ممالک نے 2015 میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا تھا ، جس کے بعد ایران پر عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کر دیا گیا تھا، جبکہ صدر ٹرمپ نے بطور صدر وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران اس معاہدے کا خاتمہ کر دیا تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہو سکتے ہیں ایک عسکری اور دوسرا ایران جوہری معاہدہ کرلے۔

تاہم ایرانی سپریم کمانڈر علی خامنہ ای نے امریکا کی یہ پیش کش ایک دھوکہ کہہ کر ٹھکرا دی اور کہا امریکا اس طرح ایران کے خلاف اپنی پابندیوں کا شکنجہ سخت کر دے گا اور ایران کے خلاف دباؤ بڑھائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575798

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں