ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا

37
Donald Trump
Donald Trump

واشنگٹن ۔5جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے نہ تو اپنے جوہری مقامات کی تفتیش کی اجازت دی ہے اور نہ یورینیم کی افزودگی سے دست بردار ہونے پر آمادگی ظاہر کی۔

العربیہ کے مطابق امریکی صدر نے ایئرفورس ون طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے خیال میں ایران کے جوہری پروگرام کو مستقل نقصان پہنچ چکا ہے، اگرچہ ممکن ہے کہ ایرا ن کسی اور مقام پر اسے دوبارہ شروع کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ پیر کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر ایران کے مسئلے پر بات کریں گے۔