ایرانی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، شاہ سلمان

88

مکہ ۔ 31 مئی (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق گزشتہ روز مکہ معظمہ میں شروع ہونے والے عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خطے میں ایرانی اقدامات سے تجارتی جہاز رانی اور تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ تہران کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایران 40 برس سے خطے میں اپنے اثر ونفود کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن اور سلامتی قائم رکھنے کا خواہش مند ہے۔ ہم جنگ کی ہولناکیوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہامن کے لئے پیش قدمی کرتا رہے گا۔