اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے منگل کو بنوں میں سکیورٹی فورسز کی شہادت پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں ڈاکٹرمقدم نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اوران کے درجات بلند فرمائے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔