کوئٹہ ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ایرانی سیکیورٹی فورس نے اتوار کو پاک ایران سرحد تفتان کے قریب ضلع چاغی میں 149 مزید پاکستانی شہری لیویز فورس کے حوالے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ پاکستانی ورکرز اپنے ذریعہ معاش کیلئے ایران گئے تھے۔ زائد المعیاد سفری دستاویزات کی وجہ سے ایرانی سیکیورٹی فورسز نے انہیں مختلف علاقوں سے حراست میں لیا تھا۔ لیویز فورسز کے مطابق ڈی پورٹ کئے گئے149 افراد کو ابتدائی بوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔