ماسکو ۔16ستمبر (اے پی پی):ایرانی صدر پیزشکیان روس میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ارنا کے مطابق روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان روس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون پر مغرب کو تشویش ہے۔ایرانی سفیر کاظم جلالی نے تصدیق کی کہ ایرانی صدر ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کے برکس گروپ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جو 22 سے 24 اکتوبر تک روس کے شہر قازان میں منعقد ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ ایرابی صدر روسی ہم منصب ولادیمیر پیو ٹن سےملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور روس دو طرفہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔