ایرانی صدر ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل مصر پہنچیں گے

تہران ۔18دسمبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان بڑے مسلم ممالک کے گروپ ڈی 8 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل مصر پہنچیں گے۔ العریبیہ نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان کل مصر میں بڑے مسلم ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایک عشرے سے زائد عرصے میں یہ کسی ایرانی صدر کا مصر کا …

تہران ۔18دسمبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان بڑے مسلم ممالک کے گروپ ڈی 8 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل مصر پہنچیں گے۔

العریبیہ نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان کل مصر میں بڑے مسلم ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایک عشرے سے زائد عرصے میں یہ کسی ایرانی صدر کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔مصرڈی ایٹ کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ عشروں میں مصر اور ایران کے درمیان تعلقات عموماً کشیدہ رہے ہیں لیکن گذشتہ سال غزہ کا بحران سامنے آنے کے بعد سے دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط میں اضافہ کیا ہے کیونکہ مصر اس معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

قبل ازیں ،ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مصری حکام سے علاقائی مسائل پر بات چیت کے لیے اکتوبر میں مصر کا سفر کیا تھا جبکہ ان کے مصری ہم منصب بدر عبد العاطی نے جولائی کے شروع میں پزشکیان کے عہدہ صدارت سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی تھی ۔

مزید خبریں