ایرانی صدر کا تہران کو رکنیت دینے پر شنگھائی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا

139
ایرانی صدرکی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر کودورہ ایران کی دعوت

تہران۔5جولائی (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تہران کو رکنیت دینے پر حکومت اور عوام کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایس سی او کے آن لائن سربراہی اجلاس کے دوران کہا کہ وہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے اپنے ملک کو ایس سی او کا مکمل رکن بنانے پر تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے منگل کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ایران اس تنظیم کا نواں رکن بن گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم 15جون 2001 میں 6ریاستوں روس، تاجکستان، قزاخستان، کرغزستان، چین اور ازبکستان کی جانب سے چین کے شہر شنگھائی میں قائم کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان اور بھارت نے 2017 میں اس میں شمولیت اختیار کی اور اب ایران اس کا نواں رکن بن گیا ہے۔