ایرانی صدر کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

115

نیویارک۔27 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش سے ملاقات کی ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں ایرانی صدر نے ایران اور عالمی طاقتوںکے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عالمی معاہدہ قراردیا جس کی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے بھی 2231 قرارداد کے تحت تائید کی ہے اور اقوام متحدہ کی طرف سے اس معاہدے کی حمایت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ حسن روحانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی معاہدوں کے استحکام اور انھیں عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔