لاہور۔26جون (اے پی پی):ایرانی قونصل جنرل محمد حسین حسینی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور افواج کے حوصلے بلند ہیں، وہ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، محمد حسین حسینی نے کہا کہ ایرانی قوم کے اتحاد نے دشمن کی سازشوں کو ناکام کیا،امت مسلمہ یہود و ہنود کی سازشوں سے آگاہ رہیں، پاکستانی قوم نے ہندوستانی فوج اور سازشوں کو اتحاد سے شکست دی، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا کہ جب دنیا صیہونیوں کی جارحیت پر خاموش تھی تو پاکستانی عوام سمیت حکومت نے ایران کے حق میں آواز اٹھائی، جب تک دنیا قائم رہے گی، پاکستان ایران کی دوستی قائم رہے گی، یہ ایران کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہے،بیسویں صدی میں دو عالمی جنگیں ہوئیں اور کروڑوں لوگ مرے ،پھر اقوام متحدہ قائم ہوا تاکہ دنیا میں امن قائم ہو مگر افسوس صیہونیوں کی جانب سے خطرناک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آج ہم دیکھ رہے ہیں،لاکھوں فلسطینیوں کا گھیرائو کیا گیا ، بین الاقوامی عدالتیں اسرائیل کے خلاف فیصلے کر چکیں لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا،ہم امریکہ کی درخواست پر مذاکرات کر رہے تھے
لیکن اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کو توڑتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ،اسرائیل ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنے میں ناکام رہا ، ایرانی قیادت کو شہید کر کے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری جڑیں مضبوط ہیں ،ہم متحد کھڑے رہے، صہیونی اپنی زمین چھوڑ کر بھاگ رہے تھے، وہ نہیں جانتے تھے کہ ایران کے لیے غیرت و حمیت سب سے اوپر ہے، سپریم لیڈر نے کہا کہ جنگ شروع انھوں کی ،ختم ہم کریں گے، ہم نے دشمن کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا لیکن انھوں نے ہمارے ہسپتالوں پر حملے کئے،جب اسرائیل ناکام ہوا تو امریکہ نے ہم پر حملہ کیا، ہم نے ان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہم نے فلسطین کے مظلوموں کا بدلہ لیا، صدر لاہور ہائیکورٹ با ر ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ ایران نے جس غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے، پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی سالمیت ایران کی سالمیت ہے،میں حکمرانوں سے کہوں گا کہ ہمیں ایران کے ساتھ کھڑے ہونا چا ہیے
صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان چوہدری نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش ناکام رہی ہے،ایران کے لوگوں نے رجیم چینج کی کوشش کو ناکام کیا،ایران نے ثابت کیا کہ وہ متحد قوم ہیں ،پوری ایرانی قوم کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے ،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔