ایرانی قوم دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ،حسن روحانی

تہران۔ 24 مئی (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاوس کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔ایرانی خبر رساںادارے کے مطابق حسن روحانی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔