تہران۔ 31مئی (اے پی پی)ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک ایران کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں دی جانے والی افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عالمی طاقتیں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں …
ایرانی قوم ظالمانہ دباو کے سامنے نہیں جھکے گی،ڈاکٹر حسن روحانی

مزید خبریں
تہران۔ 31مئی (اے پی پی)ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک ایران کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں دی جانے والی افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عالمی طاقتیں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں ، اکثریت ممالک ہمارے عزم کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ ایران کا موقف صحیح ہے۔انہوںنے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے جبکہ آج ہماری حکومت کے سامنے ایک ایسی حکومت ہے جو اپنی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتی۔








