تہران ۔23 مئی (اے پی پی) ایران کی بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کے کسی بھی اقدام کا پوری شدت کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ اصفہان میں میزائل مشقوں کے آغازکے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی اعلی صلاحیتوں نے امریکا کو ایران پر حملے کا خیال دل سے نکال دینے پر مجبور کر دیا