ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی بغداد میں عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم سے ملاقات

95

بغداد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) ایران و عراق کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹیجک اور پائیدار قرار دیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور ان کے عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم نے ان خیالات کا اظہار بغداد میں دونوں ملکوں کے ماہرین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد علی الحکیم نے باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی مسائل کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان مشاورتکو مفید اور سود مند قرار دیا۔ عراق کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دونوں ملکوں کے تعلقات سٹریٹیجک ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری ہیں۔