ایرانی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اوران کے روسی ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں فریقین نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور سرگئی لاروف کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مختلف امور خاص طور سے ایندھن کے بارے میں بات چیت کی۔انہوں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔