ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی پیر کو پاکستان پہنچیں گے

530
ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی پیر کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔اتوار کو یہاں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔

اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اہم سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر داخلہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہوگی۔