اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاستوں ، قوموں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان کے ساتھ اچھے تعقات رکھنا چاہتے ہیں ۔ ۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایرانی پارلیمان پر حملے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہو یا کسی اور نے ، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دہشت گردی سے اس حوالے سے ریاستوں و قوموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان اور ایران دونوں سے بہتر تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے ۔