14.9 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی ڈرون پروگرام کی مالی معاونت کے نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں

ایرانی ڈرون پروگرام کی مالی معاونت کے نیٹ ورک پر امریکی پابندیاں

- Advertisement -

واشنگٹن ۔27فروری (اے پی پی):امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC) نے ایک نئے بیان میں ہانگ کانگ اور چین میں قائم چھ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، ان اداروں پر ایران کے لئے ڈرون کے پرزے خریدنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی طرف سے یہ پابندیاں ڈرون فنانسنگ نیٹ ورک پر لگائی گئیں ۔بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ کمپنیاں ایرانی کمپنی "پشتازان کاوش گھوستر بیشرہ” کے لئے کام کر رہی تھیں ۔

اس ایرانی کمپی کی ایک ذیلی کمپنی نرین سیپر موبین بھی پابندی کی زد میں آئی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق مذکورہ دو ایرانی کمپنیاں ایران کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی بڑی سپلائرز ہیں ۔ پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیاں ڈرون کے ضروری پرزہ جات کی خریداری اور منتقلی کرتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تہران کے خلاف شروع کی گئی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔

- Advertisement -

پابندیوں کا مقصد ان ایرانی کمپنیوں کی اپنی سپلائی چین کو دوبارہ بنانے اور غیر ملکی سپلائرز سے ضروری اجزاء کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران اپنے ڈرون ہتھیاروں کے پروگرام کو بڑھانے کے لئے کلیدی اجزا حاصل کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں صدارتی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لگائی گئی ہیں ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566970

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں