ایران ،فضائی سفر پر عائد پابندیاں ختم،پروازیں بحال

137

تہران ۔7اکتوبر (اے پی پی):ایران نے ملک میں پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

ارنا کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نےجعفری زرلو نے بتایا کہ 7 اکتوبر کی صبح ملک میں پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، پروازیں معمول کے مطابق چلائی جارہی ہیں ۔