- Advertisement -
ایران اور افغانستان کے درمیان منشیات کے خلاف مہم میں تعاون پر اتفاق
کابل ۔ 22 اپریل (اے پی پی) یران اور افغانستان نے انسداد منشیات کے لئے متبادل معیشت کے پروگرام کو تجرباتی طور پر شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایران کے وزیر داخلہ اور ایران کے اینٹی نارکوٹکس بورڈ کے سربراہ عبدالرضا رحمانی فضلی اور افغانستان کی انسداد منشیات کی وزیر سلامت عظیمی نے نیویارک میں اپنی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ تجرباتی پروگرام دونوں ملکوں کے سرحدی صوبوں میں سے کسی ایک صوبے میں شروع کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2091
- Advertisement -