- Advertisement -
تہران ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایران اور روس کے صدور نے تہران اور ماسکو کے تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران، روس اور آذربائیجان کے صدور کے آئندہ اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں تینوں ملکوں کے دلچسپی کے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71103
- Advertisement -