ایران اور سعودی عرب کے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطے شروع کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں ، سراج الحق کا فلسطین مارچ سے خطاب

247
ایران اور سعودی عرب کے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطے شروع کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں ، سراج الحق کا فلسطین مارچ سے خطاب

کراچی۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم یران اور سعودی عرب کے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطے شروع کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر "فلسطین مارچ” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فلسطین مارچ میں اہل کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سراج الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لیے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف سے بھیجیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے،

اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ ہم کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت پر سلام پیش کرتے ہیں،صرف اہل کراچی ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ غزہ میں بچوں کو دفنا نے کے لیے مہلت نہیں دی جاتی، اجتماعی طور پر دفن کیا جارہا ہے۔غزہ کی مائیں، بہنیں اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہیں۔

فلسطین کے مسلمان 76سال سے صیہونیوں کے ساتھ نبردآزما ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم محمد بلال نے کہاکہ اہل کراچی نے ثابت کردیا ہے کہ شہریوں کا دل امت مسلمہ کے مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔مارچ سے نائب امیرکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،کراچی بارایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم،اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم محمد بلال ودیگر نے بھی خطاب کیا،

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما صابر ابو مریم، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ باقر زیدی،تاجر رہنما جنید باری، اسلم بھٹی، اسلم خان، محمود حامد، جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔