بیجنگ ۔ 19 اگست (اے پی پی)ا یران کے مرکزی ”اسٹیٹ بینک“ اور چین کے ایگزم بینک کے درمیان بینکاری لین دین کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مرکزی بینک اور چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک، ایگزم بینک نے بیجنگ میں ایران چین مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے دوران بینکاری لین دین کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت ایران …
ایران اور چین کے درمیان بینکاری لین دین میں اضافے کا معاہدہ
بیجنگ ۔ 19 اگست (اے پی پی)ا یران کے مرکزی ”اسٹیٹ بینک“ اور چین کے ایگزم بینک کے درمیان بینکاری لین دین کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مرکزی بینک اور چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک، ایگزم بینک نے بیجنگ میں ایران چین مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے دوران بینکاری لین دین کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کے مرکزی بینک کے دو کھاتے چین کے ایگزم بینک میں کھول دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک یورو کرنسی اور دوسرا چینی کرنسی یوآن میں چلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ چین کے ایگزم بینک کا شمار دنیا کے سب سے بڑے بروکر ڈیلنگ بینک میں ہوتا ہے۔ دنیا کے صف اول کے ایک ہزار بینک چین کے ایگزم بینک کے ساتھ بروکر سسٹم پر کام کرتے ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والے ایران چین مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں ایران کی وزارت خزانہ نے چین کے ترقیاتی بینک اور ایگزم بینک کے ساتھ اقتصادی منصوبوں کے لیے لازمی فنڈز کی فراہمی کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔









