ایران اپنے دفاعی اور میزائلی توانائی بارے نہ کسی سے اجازت لے گا اور نہ ہی مذاکرات کرے گا،حسن روحانی

79

تہران۔ 28 فروری (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایران اپنی دفاعی اور میزائلی توانائی کے بارے میں نہ کسی سے اجازت لے گا اور نہ ہی مذاکرات کرے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران خطے کی سلامتی میں علاقائی ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں سلامتی کے لئے بیرونی طاقتوں کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔