واشنگٹن ۔ 30 جنوری (اے پی پی) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے امریکا کے الگ ہونے کے باوجود ایران ابھی تک اس پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ یہ بات امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل نے کہی ہے۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے ہیسپل کا کہنا تھا کہ ابھی تک تکنیکی اعتبار سے ایران اس معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ یورپی ممالک پر دباو¿ بڑھانے کے لیے ایران بعض اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ سی آئی اے کی سربراہ کے مطابق ایرانی حکام ایسی تیاریاں کر رہے ہیں جس سے ان کے لیے اس معاہدے سے الگ ہونے کی صورت میں آسانیاں پیدا ہوں۔