تہران ۔ 3 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر جوادظریف نے ایران جوہری معاہدے سے بہتر معاہدہ نا ممکن ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا اور شمالی کوریا کے مابین سر انجام پانے والے سربراہی اجلاس کے غیرنتیجہ خیز ثابت ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے بہتر کوئی معاہدہ وہ حاصل نہیں کر سکتے۔ایک جانب دستبردار ہونے والے جوہری معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ اب صدر ٹرمپ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ان کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ان پالیسیوں کے ذریعے یہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔ 150صفحات پر مشتمل جوہری معاہدے کے ہر لفظ کو وضع کرنے کے لئے دس سال کے بعد مزید دو سال اور ٹھیک معنوں میں ہزاروں گھنٹے مذاکرات میں صرف کئے گئے ہیں۔ ہرگز اس سے بہترکوئی معاہدہ قائم نہیں کیا جا سکتا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے اوائل میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے ظریف کے استعفی کو صدر حسن روحانی نے مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ واشنگٹن نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر پابندی عائد کر دی تھی جس پر ظریف کو ایرانی قدامت پسندوں نے اس عمل میں ناکام رہنے پرہدف بنایا تھا۔