ایران سے تعلقات منقطع کرنا، غلطی تھی، کینیڈا

118

ٹورنٹو ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم نے ایران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے کو غلطی قرار دیا ہے۔سی بی سی نیوز کے مطابق وزیراعظم جیسٹین ٹروڈو نے اعتراف کیا ہے کہ تہران میں سفارت خانہ بند کرنے اور ایران سے تعلقات توڑنے کا فیصلہ غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے محض سیاسی اور نظریاتی بنیادوں پر تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔