واشنگٹن۔ 07 نومبر (اے پی پی) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ ایران کا خطے میں برتاو بالخصوص شام اور یمن کے حوالے سے رویہ منفی اور غیر تعمیری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پورے خطے میں خاص طور پر شام اور یمن کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے۔ ترجمان نے باور کرایا کہ خطے میں ایران کا برتاو جوہری معاہدے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکا دشمنی پر مبنی نعرے انتہا پسندانہ سیاسی موقف کی ترجمانی کرتے ہیں، تاہم یہ ایران اور امریکا کے درمیان تعاون کی راہ میں رکاوٹ ہر گز نہیں بنیں گے۔