برسلز ۔ 23 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی تنظیم نے کہا ہے کہ ایران عالمی معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ فرانس کے خبر رساں ادارے نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کردی کہ ایرانی حکومت 2015 ءمیں طے پانی والی ڈیل کی تمام شقوں پر عمل پیرا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے، جس کے عوض اس پر عائد عالمی پابندیوں کو نرم یا ختم کیا گیا تھا۔