22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںایران میں دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے 2پاکستانیوں کو جلد ڈسچارج...

ایران میں دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے 2پاکستانیوں کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا ، پاکستانی سفیر

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر نے کہا ہے کہ ایران میں دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے 2پاکستانیوں کو ہسپتال سے جلد فارغ کر دیا جائے گا جبکہ ایک زخمی کو مزید علاج کی ضرورت ہے ۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ زاہدان میں ہمارے قونصلر ہسپتال پہنچ چکے ہیں ، جہاں انہوں نے ان زخمی پاکستانیوں سے ملاقات کی ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہمارے بہادر اور محنتی پاکستانی ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ان میں سے 2جلد ڈسچارج ہو جائیں گے جبکہ تیسرے زخمی پاکستانی کو مزید علاج کے لیے ابھی ہسپتال رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ان کے مکمل صحت یاب ہونے تک ان کے ساتھ ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں