ایران میں زعفران کی پیداوار کو محفوظ بنانے کا نیا طریقہ

155

تہران ۔ 25 جنوری (اے پی پی) یران کا پہلا زعفران بینک یا جدید ترین اسٹوریج، صوبہ خراسان رضوی کے شہر تربت حیدریہ میں قائم کر دیا گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زعفران بینک کے قیام کا مقصد اس اہم ترین پیداوار کی کوالٹی اور معیار کو محفوظ اور اسے بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ زعفران بینک یا اسٹوریج کے سربراہ غلام رضا کریمی کے مطابق اب تک زیادہ تر کاشت کاروں کی جانب سے زعفران کی پیداوار کو روائتی طریقے سے اپنے گھروں میں محفوظ رکھا جاتا تھا جس کے نتیجے میں ان کے معیار میں فرق پڑ جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ زعفران بینک جدید سائنسی طریقے سے کام کرے گا جس کے نتیجے میں اس قیمتی قومی پیداوار کی کوالٹی محفوظ رہے گی۔ا