تہران ۔ 2 مارچ (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے تیل وگیس اور پیٹروکیمیکل کے شعبوں میں دو سو ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔ایران کے خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے جنوبی صوبے ہرمزگان کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد ایران میں سرمایہ کاری کے میدان میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔